پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرا ون ڈے 26 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔
پانچ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-3 سے برتری حاصل ہوگئی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 288 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان 100 رنز کی پارٹنرشپ ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔
بابر اعظم 145 کے مجموعے پر 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان اور آغا سلمان نے 32، 31 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 21 اور محمد نواز نے 11 رنز جبکہ پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بناسکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 وکٹیں لیں۔ ایڈم ملن نے 2 جبکہ کول میک کونچی نے 1 وکٹ لی۔
ٹام بلنڈل اور ول ینگ نے 83 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
ٹام بلنڈل نے 65 اور کولن میک کونچی نے 61 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 261 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی 12 سال بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ہے۔ پاکستان نے 2011 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔ میچ میں وسیم نے 2، نسیم نے 2 اور شاہین نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، آغا سلمان، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم اور نسیم شاہ جبکہ کیوی ٹیم میں کپتان ٹام لیتھم، ول ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ہینری نکولس، کول میک کونچی، ایڈم مِلن، ہینری شپلی، اِش سوڈھی اور میٹ ہنری شامل تھے۔