نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں 21 ویں اوور کی پہلی بال پر ڈیرل مچل کے تیز شاٹ کا کیچ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوگئے اور ان کی انگلی ٹوٹ گئی۔
پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میچ کے دوران ہی محمد نواز کو ایکسرے کے لیے لے جایا گیا، جہاں ان کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی ہے۔ لیکن مزید ان کے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں وہ زخمی ہونے کے بعد اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے تھے ان کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے لی اور نہ صرف 21 واں اوور کروایا بلکہ آگے میچ جاری رکھا۔
محمد نواز کے کیرئیر کے حوالے سے مزید فیصلہ پی سی بی ان کی حتمی رپورٹ کے آنے کے بعد سنائے گی۔