بابر اعظم نے کوہلی کے بعد ویون رچرڈز اور ہاشم آملہ کا کونسا بڑا ریکارڈ توڑ دیا کہ ہر کوئی ان کو داد دینے لگا؟

image

بابر اعظم نے چوتھے ون ڈے میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے، بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

انہوں نے 97 اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا، جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز سر ویون رچرڈز اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 114، 114 اننگز کھیل کر 5 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ بابر اعظم 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو کرکٹ کا بادشاہ کہا جا رہا ہے۔ ہر کوئی ان کیے بہترین کھیل کو سرہا رہا ہے۔ بابر نے چوتھے ون ڈے میں 24ویں اوور تک 41 رنز بنا لیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US