لاہور سے میرا تعلق بہت پُرانا اور بہت خاص ہے کیونکہ ۔۔ کیوی ٹیم کے کھلاڑی اش سودھی کا پاکستان سے کیا رشتہ ہے؟

image

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں بھارتی نژاد کھلاڑی اش سودھی کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اش سودی اور آغا سلمان کی پنجابی زبان میں گفتگو شیئر کی گئی جس میں آغا سلمان کیوی کھلاڑی اش سودھی سے سوالات کر رہے ہیں۔

اش سودھی نے آغا سلمان کو بتایا کہ میرے آبا و اجداد کی وجہ سے میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ وہ پہلے لاہور میں رہتے تھے لیکن تقسیم ہند کے بعد بھارت چلے گئے تھے۔ یہ اس سال دوسرا ٹور ہے، پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔ یہاں کے کھانوں کی ایک بات بہت اچھی تھی جبکہ فخر زمان نے دم پخت کا انتظام کیا جو مجھ سمیت تمام نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو بہت مزے کا لگا۔ ہمارے کھلاڑیوں کو اس دم پخت گوشت اور اس کے مصالے بہت پسند آئے۔ لچھے دار پراٹھے تو پنچابی بہت پسند کرتے ہیں۔ پاکستان میں خوب انجوائے کیا ، ایسا لگا جیسے اپنے گھر میں ہیں۔ لاہور آ کر تو بالکل خالص احساس ہوا جیسا کہ گھر والوں نے بتایا تھا۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US