خاوند کی وجہ سے مشہور ہوں پر ساس نے مجھے ۔۔ نادیہ حسین 4 بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ کامیاب ماڈل و اداکارہ کیسے بنیں؟ سالوں بعد بڑا انکشاف کر دیا

image

گھر سنبھالنا اور نوکری کرنا ایک خاتون کیلئے سب سے مشکل کام ہوتا ہے پر پاکستان کی ایک ایسی خوبصورت و حسین اداکارہ نادیہ حسین کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے جو گھر کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب شوبز کی شخصیت بھی ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انکے ساتھ بشرٰی انصاری بھی موجود تھیں جنہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کے 2 ہاتھ ہوتے ہیں لیکن مجھے کو لگتا ہے ان کے 20، 30 ہاتھ ہیں۔ اس کے بعد بشریٰ جی نے ان سے سوال کیا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ساتھ آپ گھر کیسے سنبھال لیتی ہیں؟

جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی ہاں بالکل میرے 4 بچے ہیں لیکن میں اپنی زندگی سے خوش ہوں۔ اور اس کامیابی کے سفر میں میرا ساتھ والدہ، ساس، بچوں اور خصوصاََ شوہر نے بہت دیا۔

کیونکہ ایک وقت ہوتا ہے کہ جب آپکا سہارا آپ کے والد ہوتے ہیں پھر آپ کی سب سے بڑی طاقت خاوند ہوتے ہیں، اسی لیے کہتی ہوں کہ اگر وہ میرے ساتھ کھڑے نہ ہوتے تو آج یہ مقام حاصل نہیں کر پاتی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts