مُرتسم سب چھوڑو اُس بے حیا سے دوسری شادی کب کر رہے ۔۔ وہاج کے 3 ملین فالوورز مکمل ہونے پر بھارت کے اسکول میں جشن کیوں منایا جا رہا؟ ویڈیو

image

بھارت میں بھی مرتسم یعنی وہاج علی کی دھوم مچ گئی ہے۔ ڈرامہ تیرے بن بارڈر کے اُس پار بھی لوگوں کے دل جیت چکا ہے۔ اب اس کی مقبولیت میں اضافہ آپ یوں بھی لگا سکتے ہیں کہ ڈرامے کے اہم کردار مرتسم یعنی اداکار وہاج علی کے انسٹاگرام پر 3 ملین فالوورز مکمل ہونے پر بھارت کے ایک اسکول کے طلباء نے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بچے اداکار کے پوسٹرز لائے اور ایک کیک بھی کاٹا۔ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

وہاج نے بھی اپنے چاہنے والوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا سب سے خوبصورت انداز ہے۔ میں شکریہ ادا کرنے کے لیے آپ کو اور ان خوبصورت بچوں کو پاکستان سے بھارت کوئی تحفہ بھیجنے سے تو قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ آپ سب کو خوش رکھے۔ آمین

البتہ اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لوگوں نے مرتسم خان کو کہا ہے کہ حیا بے حیا سے دوسری شادی کب کر رہے ہو؟ بتا دو ورنہ میرے گردے میں ہارٹ اٹیک آ جائے گا تو کسی نے کہا کہ میرب کی انگوٹھی خود پہن لینا لیکن اس حیا کو مت پہنانا۔ اس ڈرامے میں اب ایک نیا موڑ آچکا ہے جبکہ میرب کے والد کا انتقال ہوگیا اور وہ خود در بدر شہرِ کراچی میں رُل رہی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts