ایشیا کپ: بھارتی میڈیا نے پاکستان سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

image

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی  بورڈ کی ہٹ دھرمی اور اے سی سی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پی سی بی ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کریں گے، جس کے باعث توقع ہے کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل فائنل کے بعد ملاقات میں ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو نہ ماننے کے بعد اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ اگلے اجلاس میں رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں گے کہ ایشیاکپ سری لنکا منتقل کیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US