شاہد آفریدی بھارت پر برہم

image

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی قبول نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشا کپ کے حوالے سے اور کیا کر سکتا ہے اس نے ہمیشہ ہی ہر بورڈ کو سپورٹ کیا ہے۔ پی سی بی نے بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا سمیت دیگر بورڈز کو بھی سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کوئی اچھی امید نہیں رکھی جا سکتی اور جے شاہ مودی کو خوش کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ بھارتی جماعت شیوسینا کے صدر اور بانی بال ٹھاکرے ہمیں بھارت سے دھمکیاں دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سب کے باوجود حکومت پاکستان نے ٹیم کو بھیجنے سے انکار نہیں کیا اور پاکستانی ٹیم بھارت گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US