یہ مجھے ایک سال سے بلیک میل کررہی ہے۔۔ حریم شاہ کے الزام پر صندل خٹک گرفتار ! حریم شاہ نے روتے ہوئے کیا کہا؟

image

“یہ مجھے ایک سال سے بلیک میل کررہی تھی۔ صندل خٹک اریسٹ ہوگئی ہے۔ فی الحال میری حالت ایسی نہیں ہے کہ میں میڈیا سے اور گفتگو کروں“

آنکھوں میں آنسو لئے یہ کہنا تھا مشہور ٹک ٹاکر کا جن کی شکایت پر ان کی پرانی سہیلی اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کو ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا ہے۔ حریم شاہ کیا کہہ رہی ہیں؟ دیکھیں

حریم شاہ کا الزام تھا کہ صندل خٹک کے پاس ان کی نجی تصاویر ہیں جن کی وجہ سے وہ انھیں بلیک میل کررہی ہیں اور لیک کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہی ہیں جبکہ کچھ ویڈیوز وہ لیک کر بھی چکی ہیں۔

اس کیس کی سماعت اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے کی۔ جبکہ اس حوالے سے صندل خٹک کا کہنا تھا کہ انھوں نے نہ تو حریم شاہ کی ویڈیوز بنائی ہیں نہ لیک کی ہیں۔

البتہ جج نے صندل خٹک کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts