میرے باپ کا جنازہ پڑا ہے اور تمہیں جائیداد کی پڑی ہے ۔۔ عذرا جیسی بدتمیز بہوویں گھر نہیں نسلوں کو برباد کرتی ہیں، صارفین نے بھی کانوں کو ہاتھ لگا دیے

image

بے بی باجی ڈرامے میں والد صاحب انتقال فرما گئے، ابھی گھر میں صفِ ماتم بچھ چکی ہے، ہر کوئی غم میں ڈوب چکا ہے لیکن عذرا بھابھی کو دولت و جائیداد اور پیسے کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔ جنازے کی چارپائی پکڑ پکڑ کر پوری دنیا کے سامنے واویلا بنا ڈالا کہ ابو نے میرے سسر جی نے مجھے وصیت کی تھی کہ چاروں بیٹوں کا حصہ جائیداد سے علیحدہ کرلیا جائے اور جب تک میرا جنازہ نہ اُٹھے جب تک گھر الگ نہ ہوں۔ سارا محلہ عذرا بھابھی کی یہ فضول باتیں سُن رہا تھا ایک سا تماشہ لگا دیا بھابھی نے ۔۔۔ ایسی بہویں نسلیں تباہ کردیتی ہیں ۔۔ جویریہ سعود نے ایک اہم مسئلے پر اواز تو اٹھائی لیکن سوشل میڈیا صارفین چیخ پڑے۔

صارفین عذرا بھابھی سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کر رہے ہیں کہ بہن تھوڑی سی خاموشی اختیار کرلو، چُپ رہو، سسرال میں رہنے تمیز لڑکیوں کو سکھانے کے بجائے آپ انہیں گھر اُجاڑنے کا مشورہ کیوں دے رہی ہو ۔۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US