پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ انتقال کرگئے

image

لاہور: پی سی بی کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ انتقال کرگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعجاز بٹ کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

مرحوم کے داماد عارف سعید نے اعجاز بٹ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔

85 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے اعجاز بٹ نےجوانی میں 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ 2008 سے 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔

یاد رہے کہ اعجاز بٹ کے دور میں پاکستانی کرکٹ ہمیشہ کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہی ۔اعجاز بٹ کے دور میں ا سپاٹ فکسنگ میں محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کے ملوث ہونے کا واقعہ ہوا۔

انگلینڈ کےدورے میں اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث تین پاکستانی کرکٹرز کو آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے تحت معطل نہ کرنے پر اصرار کر کے اعجاز بٹ نے نئے تنازعات کو جنم دیا۔

اعجاز بٹ کے دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو معطل اور بعد میں بحال کیا گیا اور کئی بار کرکٹ ٹیم کے کپتان تبدیل کیے گئے اس کے علاوہ کرکٹ بورڈ کے متعدد افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US