انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری پاکستان آنے سے کیوں مکر گئے؟ ذکاء اشرف نے حقیقت بتادی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان میں ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں شرکت کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ جنوبی افریقا میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کے دوران پی سی بی اور انڈین بورڈ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ذکاء اشرف نے جے شاہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پیشکش کی۔

اس حوالے سے مزید بات چیت اور تعلقات کی بہتری کیلئے انڈین بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ایشیا کپ کے دوران پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی تھی اور دونوں بورڈز کے درمیان روابط مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر واویلہ مچنے کے بعد جے شاہ نے دورہ پاکستان سے صاف انکار کرتے ہوئے ایشیا کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے پاکستان جانے کی سختی سے تردید کردی تھی۔

اس حوالے سے سربراہ پی سی بی کمیٹی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ جے شاہ نے پاکستان میں ایشیا کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے تک کا وعدہ کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ

میڈیا میں خبر آنے کے بعد بھارتی عوام نے سخت ردعمل ظاہر کیا جس پر جے شاہ نے دباؤ کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکار کیاتاہم جے شاہ کے یو ٹرن کے بعد بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر کرکٹ تعلقات کے لیے پر امید ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US