پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے میچ کے دوران گیند کو وائیڈ قرار دینے پر امپائر کو گلاب جامن بنادیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میں شاہد آفریدی کی گیند کو امپائر نے وائیڈ قرار دیا جس پر لالہ نے اپنے روایتی انداز میں امپائر کو کہا، ابے گلاب جامن پیڈ پر لگی ہے۔
امپائر نے شاہد آفریدی کے جملے پر توجہ نہیں دی لیکن اسٹمپ میں لگے مائیک میں یہ آواز ریکارڈ ہوگئی اور مداحوں نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
شاہد آفریدی کے مداحوں نے ویڈیو پر لالہ کو کو ایکشن میں دیکھ کر جہاں خوشی کااظہار کیا وہیں لالہ کے جملے پر ہنس ہنس کر بے حال بھی ہوگئے۔لیگ میچ کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ پر امپائر یا ریفری نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
یاد رہے کہ اس طرح کا ایک واقعہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی پیش آیا تھا جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے بلے باز کو کالا کہا تھا اور اس کی پاداش میں ان پر پابندی لگ گئی تھی۔