شاہین آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر قرار ۔۔ شاندار بولنگ پر بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا نے شاہین آفریدی کی تعریف کن الفاظ میں کی؟

image

شاندار انداز میں گھومتی اور وکٹس اڑاتی شاہین آفریدی کی بولنگ دیکھ کر بین الاقوامی میڈیا نے انھیں دنیا کے بہترین بولر کا لقب دے ڈالا ہے۔

کل’دی ہنڈرڈ‘ کرکٹ لیگ میں تماشائی اور کمنٹیٹرز نے پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں ’دنیا کے بہترین بولر‘ قرار دے ڈالا۔ واضح رہے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو بیٹرز کو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا تھا۔

جہاں شاہی آفریدی نے پاکستانی شائقین کا سر فخر سے بلند کیا وہیں’دی ہنڈرز‘ نے اپنا اولین میچ کھیلنے اور ابتدائی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین آفریدی کو ایگل یعنی باز سے تعبیر کیا جبکہ بھارتی شائقین بھی شاہین کے کھیل سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US