پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک آرٹسٹ نے اپنے منفرد تخلیقی انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
آرٹسٹ نے’آف اسٹائلز‘ کے نام سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے آئسکریم اسٹکس، ماچس کی ڈبیوں اور تیلیوں کو آپس میں جوڑ کر ایک ڈھانچہ تیار کیا اور پھر اسے تیز روشنی میں دیوار کے سامنے رکھا تو دیوار پر اس کے سائے سے بابر اعظم کی تصویر بن گئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آرٹ کو بہت پسند کیا گیا اورآرٹسٹ کے زبردست فن کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔
15 اکتوبر 1994ءکو پیدا ہونے والے بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام فارمیٹس میں کپتان ہیں۔بابراعظم اس وقت دنیا کرکٹ پر راج کررہے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں عالمی رینکنگ میں ابتدائی نمبروں پر موجود ہیں۔
مئی 2015ء میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے کیریئرکا آغاز کرنے والے بابر اعظم اس وقت دور حاضر کے سب سے بہترین بلے باز مانے جاتے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی، ونڈے اور ٹیسٹ تینوں طرز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔