چار گنا اضافہ اور ۔۔ بابر، رضوان، شاہین اور دوسرے کھلاڑیوں کو کتنے لاکھ ماہانہ تنخواہ ملے گی؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگرکھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابقہ کنٹریکٹ کے تحت ٹیسٹ میچ کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے 10 لاکھ جبکہ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والوں کو ساڑھے 9 لاکھ روپے دیا جاتا تھا لیکن نئے چیئرمین نے خزانے کا منہ کھول کر کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کئی گنا اضافے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ کنٹریکٹ کے دوران کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38ہزار 530، ون ڈے انٹرنیشنل 5 لاکھ 15 ہزار 696 جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل فیس 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے تھی، جو کہ تمام کیٹیگریز کے پلیئرز کو یکساں ملتی تھی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح کمائی نہیں کرپا رہےجس کی وجہ سے اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو سال میں ایک لیگ کا این او سی، بی کیٹیگری کو دو لیگز جبکہ سی کیٹیگری کو سالانہ تین لیگز میں شرکت کی اجازت تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ملتی ہے جبکہ میچ کھیلنے پر ہر میچ اور ٹیسٹ کی صورت میں ہر دن کا الگ معاوضہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف لیگز اور اشتہارات کیلئے کھلاڑیوں کو الگ سے لاکھوں روپے ملتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US