میک گرا کی ورلڈکپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی ۔۔ کیا پاکستان بھی شامل ہے؟

image

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر گلین میک گرا نے بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ کیلئے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے۔

سابق پیسر کا کہنا ہے کہ میں نے آسٹریلیا کو ٹاپ فور میں رکھا ہے، انگلینڈ بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ بھارت کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم عمدہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے فائنل فور میں جگہ بنائے گی۔

بھارت میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو میچ سے ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا حتمی فیصلے کے بعد14 یا 15 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان کی ٹیم 6 اور 12 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیموں کا احمدآباد میں سامنا کرے گی جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا، چنئی میں 23 اکتوبر کو افغانستان اور 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش سے 21 اکتوبر کو کولکتہ، 5 نومبر کو بنگلورو میں نیوزی لینڈ جبکہ 12 نومبر کو کولکتہ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی جو لیگ مرحلے کا آخری میچ بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی ورلڈ کپ کے میچز ری شیڈول کرانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت جاری ہے۔پی سی بی کی جانب سے مشاورت مکمل ہونے پر رد و بدل کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

بھارت کی خواہش پرورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ری شیڈول ہو گااور اس حوالے سے پی سی بی جلد آئی سی سی سی کو آگاہ کردے گا جس کیلئے آئی سی سی نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور امید ہے فریقین کے درمیان جلد شیڈول پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US