“پاکستان کی ٹیم کے سب کھلاڑی بہت اچھے ہیں میں کسی ایک کا نام نہیں لوں گا“
یہ کہنا ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا جنھوں نے ایک شو کے دوران مختلف سوالات کے جواب دیے۔ البتہ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کو پاکستان کا سب سے خطرناک بولر کون سا لگتا ہے تو وہ آئیں بائیں شائیں ہوگئے۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما اسٹیج پر کرسی پر بیٹھے ہیں اور مداحوں کے سوال کے جواب دے رہے ہیں۔ پاکستانی بولرز کا نام نہ لینے کی وجہ پوچھنے پر روہت شرما نے کہا “کسی کا نام لینے سے بہت بڑا مسئلہ ہو جاتا ہے، ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا اور دوسرے کا نام لو تو تیسرے کو اچھا نہیں لگتا“
واضح رہے کہ اگلے 2 ماہ میں کم از کم 5 بار پاک بھارت ٹاکرے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جب کہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے۔ اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔ جب کہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ممکن ہے۔