یہاں تو پاکستان کا میچ ہونا تھا لیکن ۔۔ ورلڈکپ سے قبل بھارتی اسٹیڈیم میں آگ کیسے لگی، کیا کیا نقصان ہوا؟

image

کرکٹ ورلڈکپ سے قبل سیمی فائنل اور اہم میچوں کی میزبانی کیلئے منتخب بھارتی اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی، بھاری نقصان ہوا، کھلاڑیوں کی کٹس بھی جل گئیں۔

ورلڈ کپ سے پہلے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران ڈریسنگ روم میں لگنے والی آگ کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ایڈن گارڈنز میں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں،ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بھی میچ شیڈول ہے۔ چند دن پہلے آئی سی سی حکام نے ایڈن گارڈنز کا دورہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے ہونیوالے ورلڈ کپ کی ٹکٹیں 25 اگست سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی،آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی، 25 اگست سے پہلے مرحلے میں ان میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی جن میں بھارت کی ٹیم شریک نہیں ہے۔

بھارت کے میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کیلئے پیش ہوں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈولڈ میچ کی ٹکٹیں 3 ستمبر سے فروخت ہوں گی تاہم 15 اگست سے شائقین ٹکٹوں کی خریداری کیلئے ویب سائٹ پر اپنی دلچسپی ظاہر کر پائیں گے۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہونیوالے آئی سی سی ایونٹس میں ٹکٹوں کی فروخت کئی مہینوں پہلے شروع کی جاتی تھی ، اس ایونٹ میں ٹکٹیں 40 روز قبل دستیاب ہوں گی تو ایونٹ کیلئے بھارت جانے کے خواہشمند شائقین کیلئے سفری انتظامات کرنا مشکل ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US