پنکچر ٹائر سے کیسے فائدہ اٹھایا؟ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے نسیم شاہ کی دلچسپ پوسٹ وائرل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مداحوں نے لائکس اور کمنٹس کی قطار لگادی۔

نسیم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں، تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ پنکچر ٹائر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔نسیم شاہ کی تصویر پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔

15 فروری 2003ءکو پیدا ہونے والے نسیم عباس شاہ نے نومبر 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف بین الاقوامی کریئر شروع کیا اور دسمبر 2019ء میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے سب سے کم عمر گیند باز بن گئےجبکہ فروری 2020ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر باؤلر کا اعزاز حاصل کیا۔

مئی 2020ء میں پی سی بی نے نسیم کو 2020-21ء سیزن سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا۔ جون 2020ء میں، انہیں کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔

نسیم شاہ اس وقت پاکستان ٹیم کے سب سے اہم گیند بازوں میں سے ایک ہیں اور کھیل میں مہارت کے ساتھ ساتھ ان کی شہرت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US