چاچا افتخار ٹویٹر پر کیوں برہم ۔۔ ایلون مسک سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں کیا کہا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز چاچا افتخار نے ٹویٹر سے پریشان ہوکر ایلون مسک کو اکاؤنٹ بند کرنے کا مشورہ دیدیا۔

سوشل میڈیا پر اسٹارز کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹس کی وجہ سے افتخار احمد خود بھی پریشان ہوگئے ہیں، نواز نامی ایک صارف نے افتخار احمد سے منسوب ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا۔

جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے ، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

بیان سامنے آنے پر چاچا افتخار خود بھی حیران پریشان رہ گئے کہ میں نے تو ایسا بیان کبھی دیا ہی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پروفیشنل کرکٹر ایسا نہیں کہے گا۔

افتخار احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس قسم کی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور مداح اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

چاچا افتخار نے ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ان سے بھی اس اکاؤنٹ کو بند کرنے کی درخواست کی جبکہ چاچا افتخار کا غصہ دیکھ کرنواز نامی اکاؤنٹ سے جعلی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US