ورلڈ کپ ہے یا پھر کوئی مذاق ۔۔ بھارت میں میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے فین کو کیا سزاء دی گئی؟

image

بھارت میں منعقدہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران چنئی میں ہونے والے آسٹریلیا اور انڈیا کے میچ میں ایک تماشائی کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کے بعد میچز کی سیکورٹی پر سوالات شروع ہوگئے ہیں۔

جاروو نامی شخص بھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل پلیئز کے پاس میدان میں آگیا جس کو سیکورٹی پر مامور عملے نے روک کر گراونڈ سے باہر نکالا۔

جاروو نامی شخص انگلینڈ میں بھی اس طرح کی حرکتیں کرچکا ہے، جس پر انگلینڈ کے میدانوں میں بھی داخلے پر پابندی ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حرکت کے بعد فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگادی ہے۔

بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ میں سیکورٹی خدشات کے باوجود پاکستان ٹیم ایونٹ میں حصہ لے رہی ہے تاہم غیر متعلقہ شخص کے پلیئرز اینڈ آفیشل ایریا میں گھسنے پرورلڈ کپ کی سیکورٹی پر سوال اٹھا جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھاکہ ورلڈکپ کے میچز کے دوران دہشت گردحملے ہوسکتے ہیں جس پر پاکستان دفتر خارجہ نے قومی ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US