اصلی اور نقلی کا فرق مشکل کیونکہ ۔۔ ویرات کوہلی کے ہم شکل کی ویڈیو دیکھیں

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے ہم شکل نے بھارت میں دھوم مچادی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں اصلی اور نقلی میں فرق کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

ویرات کوہلی کے ہم شکل کارتک کوہلی کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے۔ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر کارتک کے چہرے کے خدوخال کو دیکھیں تو ہوبہو ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتے ہیں اور ان کی داڑھی کا اسٹائل بھی کرکٹر سے ملتا جلتا ہے۔

کارتک خود بھی ویرات کوہلی سے خاصے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر کرکٹ کھیلنے کی بھی کئی ویڈیوز موجود ہیں ۔کارتک کی ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ کہیں بھی جائیں تو لوگ انہیں ویرات کوہلی سمجھ کر ان کے ساتھ تصویریں بنوانے لگتے ہیں

کارتک کرکٹ کا جنون رکھنے کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کی ہی طرح دکھتے ہیں، کارتک کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ ویرات سے مل کر انہیں بتائیں کہ وہ ان کے کتنے بڑے فین ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ویرات کوہلی کے مداحوں نے کارتک نامی نوجوان کی بہت تعریف کی اور انہوں ویرات کوہلی کی کاپی قرار دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US