پاکستانی اسٹار کرکٹر بابراعظم کا شاندار عمل ۔۔ گراؤنڈ اسٹاف کو تحفے میں کیا دے دیا؟

image

پاکستان ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف میچ میں شاندار فتح کے بعد گراؤنڈ اسٹاف کے دل جیت لئے۔

پاکستان نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی، راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلے جانیوالے میچ میں سری لنکا نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائےجس میں کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ حاصل کرلیا،ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان شاندار 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد دکن کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گھل مل گئے اور اسٹاف کے ہمراہ تصاویر بنوائیں جبکہ کپتان بابراعظم نے اسٹاف کو اپنی جرسی بھی تحفے میں دی۔

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گزارے لمحات کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US