کرکٹ میچز میں ٹاس بہت زیادہ اہم تصور کیا جاتا ہے، ٹاس جیتنے والی ٹیم پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ پچ کو مدنظر رکھ کر بہترین فیصلہ کرتی ہے اور یہ ایک طرح کا ایڈوانٹیج تصور کیا جاتا ہے۔
سائنسدان ہیں کہتے ہیں کہ سکے کا رخ دیکھ کر کہ ٹاس جیتنے یا ہارنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے، سائنسدانوں کے مطابق ٹاس کے دوران ہیڈ یا ٹیل کا انتخاب کرتے ہوئے یہ دیکھ لیں کہ سکے کا کونسا رخ اوپر نظر آرہا ہے جس سے ٹاس جیتنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ ہاتھ میں سکے کا جو رخ اوپر ہوگا، نیچے گرنے پر اس کے نظر آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔یہ دعویٰ سائنسدانوں نے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بار ٹاس کرنے کے بعد نکالا۔
اس سے قبل 2007 میں ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ جب ٹاس کیا جاتا ہے تو سکے کا وہ رخ نظر آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو اوپر ہوتا ہے۔نئی تحقیق میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بار سکہ اچھالنے پر یہ بات ثابت ہوئی اور 50.8 فیصد بار وہ رخ زمین پر نظر آیا جو ہاتھ میں اوپر کی جانب تھا۔
آپ بھی اگلی بار ٹاس کرنے جائیں تو اس بات کا ضرور خیال رکھیں کیو نکہ ٹاس کے ساتھ آپ کو اپنی مرضی کے مطابق بیٹنگ یا فیلڈنگ کا موقع مل سکتا ہے۔