وسیم اکرم اور وقار یونس کا شاہین آفریدی کو آرام دیے جانے پر حیرانی کا اظہار

image

سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی کو نہ کھلانے پر وسیم اکرم اور وقار یونس نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی کو آرام دیئے جانے کے فیصلے کی سمجھ نہیں آئی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ٹیسٹ اول درجہ کی کرکٹ ہے۔

فینز کو یاد ہوگا کہ 20 سال پہلے سڈنی ٹیسٹ میں کیا ہوا تھا، وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس نے کھیل کا لیجنڈ بننا ہے یا امیر۔

عرفان پٹھان نے کثرت رزق سے متعلق حضرت علیؓ کا ایک خوبصورت قول شیئر کر دیا

وقار یونس نے کہا کہ شاہین آفریدی کو آرام دیے جانے کے فیصلے پر بہت حیران ہوں،مجھے امید تھی کہ شاہین آفریدی سڈنی ٹیسٹ میں کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میلبرن ٹیسٹ میں ہمیں پرانے شاہین آفریدی کی جھلک نظر آئی تھی،شاہین گیند سوئنگ کررہا تھا اور گیند کی رفتار بھی اچھی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US