ٹیک آف کے دوران بوئنگ 777 طیارے کا پہیہ الگ ہو کر نیچے گاڑیوں پر جا گرا

image
امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے دوران بیچ ہوا میں طیارے سے الگ ہو کر زمین پر آگرا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو سان فرنسیسکو سے جاپان کے شہر اوساکا جانے والی بوئنگ 777 کی پرواز کا پہیہ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے سے الگ ہو کر ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود گاڑیوں پر جا گرا تھا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کیا تو اس کی لینڈنگ گیئر اسمبلی پر موجود چھ پہیوں میں سے ایک نیچے جا گرا۔

Full HD video of United flight UA35 taking off from San Francisco and losing a wheel @RadarBoxCom pic.twitter.com/nQ64mQLZ2x

— Flight Emergency (@FlightEmergency) March 7, 2024

طیارے کا پہیہ سان فرنسیسکو ایئرپورٹ کے ملازمین کیلئے مختص کی گئی کار پارکنگ میں گرا جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

This is the damage from the UA35 falling tyre….@RadarBoxCom

pic.twitter.com/OZBFxvRXs5

— Flight Emergency (@FlightEmergency) March 7, 2024

حادثے کے وقت طیارے میں 249 مسافر سوار تھے جنہیں فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد لاس اینجلس ائیرپورٹ پر بہ حفاظت اتار لیا گیا، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔  

یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مطابق 2002 میں بنایا گیا یہ طیارہ پہیہوں کو کسی قسم کے نقصان کی صورت میں بھی محفوظ طریقے سے لینڈ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی طیارہ بنانے والی کمپنی بوئنگ کو کوالٹی کنٹرول کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جب جنوری میں بوئنگ 737 میکس 9 کے دروازے کا پینل دوران پرواز طیارے سے الگ ہو کر ہوا میں اڑ گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد تمام بوئنگ 737 میکس 9 طیاروں کو 19 دن کے لیے ہنگامی بنیادوں پر گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

امریکی ریگولیٹرز نے گزشتہ ہفتے بوئنگ کو کوالٹی کنٹرول کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow