گوتم انڈین ٹیم کی کوچنگ کے مضبوط امیدوار، شاہ رُخ خان کی ٹیم کا ڈراوڈ سے رابطہ

image

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی چیمپیئن ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے انڈین ٹیم کے سابق کوچ راہُل ڈراوڈ سے مینٹورشپ کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کے کے آر کے میںٹور گوتم گمبھیر انڈین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

اگر گوتم گمبھیر انڈین ٹیم کے کوچ بنتے ہیں اس صورت میں انہیں کے کے آر کے مینٹور کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔

دوسری جانب راہُل ڈراوڈ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں، تاہم انڈین میڈیا کے مطابق انہیں زیادہ دیر تک فارغ نہیں رہنا پڑے گا کیونکہ کئی آئی پی ایل ٹیمیں راہُل ڈراوڈ سے رابطہ کر چکی ہیں۔

خبروں کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو گوتم گمبھیر کے متبادل کی تلاش ہے اور کے کے آر 2025 کے آئی پی ایل سیزن کے لیے راہل ڈراوڈ کو کوچ یا مینٹور بنانا چاہتی ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سابق کرکٹر کو انڈین ٹیم کی کوچنگ کرنے سے بھی زیادہ فیس دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

راہل ڈراوڈ انڈین کرکٹ بورڈ سے سالانہ 12 کروڑ انڈین روپے لے رہے تھے۔

خیال رہے کہ راہل ڈراوڈ کی کوچنگ میں انڈیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست ہوئی۔

تاہم 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

راہل ڈراوڈ اس سے قبل انڈیا اے اور انڈیا انڈر 19 کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں راہل ڈراوڈ راجستھان رائلز کے مینٹور بھی رہ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts