نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی، چیئرمین پی سی بی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ فٹنس اور پرفارمنس کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے گا۔

پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے کرکٹ ٹیمز کے کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کر دیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد ٹیم کے ہر کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا اور معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو لازماً ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

محسن نقوی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک برس کے لیے ہو گی جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ کی مختلف کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی شمولیت وضع کردہ طریقہ کار کے تحت ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔

’ٹیم کے اندر اتحاد اور اتفاق نظر آنا چاہیے۔ گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی بھی کھلاڑی کے بارے میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts