ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

image
ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

سعدیہ اقبال نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو  وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے 11.5  اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔ گل فیروزہ نے پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی نصف سینچری سکور کی۔

گل فیروزہ اور منیبہ علی کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کو پہلے میچ میں انڈیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ (فوٹو: پی سی بی)پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو  متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

سنیچر کو ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts