جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

image

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاپارازی سے تلخ کلامی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں جسٹن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے مالیبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر نجی حدود کی پامالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاپارازی سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بیبر نے تقریباً 11 منٹ طویل بحث کے دوران متعدد بار سخت زبان استعمال کی اور تصویر کھینچنے والے افراد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔

بیبر نے کہا، آج مجھ سے بات مت کرو۔ وہ ان پر چیختے ہوئے بولے "میرے چہرے کے سامنے سے ہٹو! مجھے اُکسانے کیلئے تمہیں کون پیسے دے رہا ہے۔ واقعے کے دوران ان کے سیکیورٹی گارڈز بھی موقع پر موجود تھے۔

گلوکار کے گارڈز نے پاپارازی کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تاہم وہ مسلسل ویڈیو بناتے رہے۔

بیبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی حدود کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہیں اور یاد دلایا کہ وہ ان کی اپنی نجی جائیداد پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں ایک باپ ہوں، ایک خاندان والا انسان ہوں، اور تم لوگ میرے چہرے کے سامنے کیمرہ لیے کھڑے ہو۔"

ایک پاپارازی کی جانب سے فادرز ڈے کی مبارکباد پر جسٹن بیبر نے غصے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی ان سے سوالات کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US