لاکھوں کا گلدستہ بیوی کو تحفہ، نعمان اعجاز برس پڑے

image

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے وی لاگر کی جانب سے اپنی اہلیہ کو دیے گئے مہنگے گلدستے کو نان سینس قرار دے دیا۔

وی لاگر نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کو ایک بہت بڑا گلدستہ تحفے میں دیا اور بتایا کہ اس گلدستے پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔

گلدستے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار نے وی لاگر کے تحفے کو نان سینس قرار دیتے ہوئے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ میری بہنوں برائے مہربانی اپنے شوہر یا اپنے بوائے فرینڈز سے اس طرح کی بے وقوفی کی امید نہیں رکھیں۔

یہ صرف ایک سوشل میڈیا کانٹینٹ ہے، حقیقی محبت نہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب غریب معصوم لوگ پھر بھگتے گے۔

اداکار نے اپنی اسٹوری کے آخری میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں اصل رشتے کا مطلب یہ نمائشی چیزیں یا سوشل میڈیا ٹرینڈ نہیں، یہ رشتہ اپنی عزت اور حقیقی کنکشن خود بناتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US