سینئر اداکار محمود اختر کا نوازالدین صدیقی سے متعلق اہم انکشاف

image

سینئر اداکار محمود اختر نے انکشاف کیا ہے کہ یورپ میں شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے ان کی مدد کی، حالانکہ وہ اس پروجیکٹ کا حصہ بھی نہیں تھے۔

پی ٹی وی کے سنہری دور سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے محمود اختر آج بھی اپنی سادہ اور قدرتی اداکاری سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔

محمود اختر نے نہ صرف اپنی والدہ کی دعاؤں اور پیشہ ورانہ لگن کا تذکرہ کیا بلکہ ایک ایسا واقعہ بھی شیئر کیا جس نے سننے والوں کے دلوں کو چھو لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔ حالات ایسے تھے کہ ان کی ٹیم اگلی لوکیشن کے لیے روانہ ہوگئی، جبکہ وہ تنہا اور بیماری کی حالت میں اسپتال میں داخل تھے۔

دیار ملک میں ان کے پاس کوئی اپنا نہیں تھا۔ اسی دوران ایک بھارتی اداکار، جو اس پراجیکٹ کا حصہ بھی نہیں تھے، ان کے ساتھ رک گئے اور ان کی دن رات دیکھ بھال کی۔

یہ اور کوئی نہیں، بلکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی تھے، جنہوں نے 12 دن تک محمود اختر کی تیمارداری کی، یہاں تک کہ ان کے بیٹے وہاں پہنچ گئے۔

محمود اختر نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نوازالدین کی یہ مہربانی اور انسان دوستی آج بھی ان کے دل میں نقش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازالدین کا یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ انسانیت اور ہمدردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ان کا یہ خلوص اور مہربانی آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts