ہالی وڈ اداکارہ کاآئندہ دس سال تک جوان نظر آنے کیلئے اہم قدم

image

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 50 سالہ انجلینا جولی نے لیزر ٹریٹمنٹ کروایا ہے تاکہ وہ آئندہ 10 سال تک پہلی کی طرح جوان اور دلکش نظر آئیں، دراصل وہ خود کی دیکھ بھال کو کافی ترجیح دی ہیں۔

دعویٰ ٰکیا گیا کہ انجلینا جولی اپنی جلد کو دھوپ سے بچانے کے حوالے سے ہمیشہ فکر مند رہی ہیں جس سے انہیں یقینی طور پر جوان نظر آنے میں مدد ملی لیکن انہیں ماہر امراض جلد سے بھی مدد لینی پڑی ہے۔

بتایا گیا کہ انجلینا جولی نے اپنی مجموعی ساخت کو ہموار اور مزید دلکش نظر آنے کیلیے لیزر علاج کروانے کا انتخاب کیا ہے۔

اداکارہ و فلمساز کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ لیزر علاج کے نتائج لاجواب رہے ہیں، وہ بوٹوکس کو بھی برسوں سے استعمال کر رہی ہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ بہت فکر مند ہیں کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ہمیشہ تروتازہ اور نوجوان نظر آئیں۔

علاوہ ازیں، انجلینا جولی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کو پورا کرنے کیلیے متوازن غذا پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

ایک رپورٹ میں یہ بھی اشارہ دیا گیا کہ وہ پروٹین، پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور غذا کے استعمال کو یقینی بناتی ہیں، لیکن انہیں غذائیت سے متعلق چیلنجز کا سامنا بھی رہا ہے۔

واضح رہے کہ معروف ہالی وڈ اداکارہ و فلمساز کو کو آخری بار فلم ’ماریا‘ میں دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کا کردار ادا کیا تھا۔

اب وہ ایک فرانسیسی ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں جس کا عنوان ہے، اس کا پریمیئر ستمبر 2025 میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow