ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا خطرہ ٹل گیا، قومی ٹیم گراؤنڈ کے لیے روانہ

image

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں اپنے بقیہ میچز کھیلے گی اور بائیکاٹ کا خطرہ ٹل گیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی کچھ دیر پہلے دبئی میں ٹیم ہوٹل سے گراؤنڈ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنے کل کے میچ کی تیاری کریں گے، پاکستان میں کل یو اے ای سے دبئی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہے۔

جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سپر فور میں چلی جائے گی، پاکستان اور بھارت کے میچ میں بدمزگی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ٹیم کو ایشیا کپ میں اپنے باقی میچز نہیں کھیلنے دے گی اور ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کیا جائے گا لیکن ٹیم کا اب ٹریننگ کرنے کا فیصلہ اس چیز کا اشارہ لگتا ہے کہ بائیکاٹ نہیں ہونے والا، آج بائیکاٹ کی باتوں کو مزید طول اس وقت ملا جب پاکستان نے کل کے میچ کی پری کانفرنس کینسل کردی، لیکن اب لگتا ہے کہ بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

پاکستان نے بائیکاٹ کی دھمکی اس وقت دی تھی جب انہوں نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈرو پائی کرافٹ کو ٹورنامنٹ سے ہٹا دیا جائے، پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پائی کرافٹ پر یہ الزام لگایا کہ انہوں نے بھارتی مینجمنٹ کے ساتھ مل کے کرکٹ میں سیاست کو شامل کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US