کراچی : اینکر امتیاز میر اور ان کے بھائی میر محمد پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دفعہ 324/34 کے تحت تھانہ سعود آباد میں مقدمہ امتیاز میر کے بھائی ریاض علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ 6 ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا ہے جس میں عمر دراز ولد احمد خان اور اس کے بیٹے احمد بخش، آفتاب اور حیات کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ مدعی کا کہنا ہے کہ زخمی امتیاز میر اور میر محمد ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرلیں گے۔