بھارت کے مشہور صحافی مصنف اور یوٹیوبر روش کمار نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اسپورٹس مین شپ کی تعریف کی ہے۔
سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد ابرار احمد اور ونندو حسہ رنگا کے درمیان جو مصافہ ہوا اور ہنسی خوشی بات چیت ہوئی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے روش کمار نے دونوں کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اسپورٹس مین شپ کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔
روش کمار جن کے یوٹیوب پر تقریباً 14 ملین سبسکرائبرز ہیں نے کہا اس کے برعکس بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں بالکل اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ نہیں کیا. ان کا کہنا تھا کہ جب سے جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بنے ہیں تو بھارتی کرکٹ اور ٹیم کا رویہ ہی عجیب ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ابرار اور حسن رنگا کی میچ کے دوران وکٹ سیلیبریشن کو لے کر نوک جھونک چلتی رہی لیکن بعد میں جس طرح سے وہ ایک دوسرے سے گلے ملے یہ اسپورٹس مین شپ کی ایک اعلیٰ مثال ہے اور یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کرکٹ کو کرکٹ کی طرح ہی لینا چاہیے جو کہ بھارتی ٹیم کی طرف واضح طور پر اشارہ تھا، وہ 14 ستمبر کو پاکستان سے میچ کے بعد کرکٹ میں سیاست کو لے کر آئے تھے۔
روش کمار کو ان کی بے باک تبصروں کے لیے بھارت اور بھارت سے باہر بہت زیادہ سراہا جاتا ہے۔ سری لنکا سے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد ابرار نے حسرنگا کی طرح جشن منایا تھا اور جب پاکستان کی بیٹنگ آئی تو سری لنکن اسپنر نے بھی وکٹ لینے کے بعد ابرار کے انداز میں جشن منایا لیکن میچ کے بعد دونوں کھلاڑی آپس میں گلے ملے اور یہ چیز واضح کی کہ یہ صرف ایک ہنسی مذاق تھا۔ اس واقعے کو بھی بھارتی میڈیا میں کچھ چینلز نے منفی طور پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔