ملک میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 5 ہزار 65 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 495 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 134 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔