بجٹ کے اگلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 176 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

image

وفاقی بجٹ پیش ہونے کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا جہاں سرمایہ کاروں کے مثبت ردعمل کے باعث مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 4 ہزار 414 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 4 ہزار 518 پوائنٹس بڑھ کر 176 ہزار 918 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 173 ہزار، 174 ہزار، 175 ہزار اور 176 ہزار پوائنٹس کی چار اہم حدیں ایک ساتھ بحال ہو گئیں جسے مارکیٹ کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں نے وفاقی بجٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US