اوتھل میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 4 خواتین گرفتار، 25 کلو چرس برآمد

image

اوتھل پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار خواتین اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خواتین خضدار سے کراچی جانے والی مسافر گاڑی میں سفر کر رہی تھیں اور منشیات کو جسم سے سلوشن ٹیپ کے ذریعے باندھا گیا تھا۔

زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ پر لیڈی پولیس اہلکاروں نے مشکوک خواتین کی تلاشی لی، جس کے دوران 25 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں برآمد کی گئی منشیات کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

پولیس نے گرفتار خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US