بنوں میں قتل کیا جانے والا شخص برطرف پولیس افسر نکلا، جسے دو روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت برخاست سب انسپکٹر عابد کی حیثیت سے ہوئی، جسے نامعلوم اغواء کاروں نے 2 روز قبل اغواء کیا تھا۔
سابق پولیس افسر کی لاش تھانہ کینٹ کی حدود نالے پل داؤد شاہ سے برآمد ہوئی، اس سلسلے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔