کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

image

پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد نور عرف خم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم نے 2010 میں قیوم محسود کے گروپ میں شمولیت اختیار کی اور 2012 میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ رہا۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں میں عابد مچھڑ، عمر خطاب محسود، قیوم محسود سمیت 10 سے زائد افراد شامل ہیں، ترجمان نے مزید کہا کہ محمد نور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے 2015 میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں روپوشی اختیار کر رکھی تھی۔

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جسے رینجرز نے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ منگھو پیر اور خواجہ اجمیر نگری میں متعدد مقدمات درج ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US