اے این ایف کا ملک گیر آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

image

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 249.31 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 5 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کی گئی جہاں ایک گاڑی سے 29 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی مقام پر دوسری کارروائی کے دوران ایک مسافر کے سامان میں چھپائے گئے جوتوں سے 8.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

تیسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے شاکس میں انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی جس میں 11 پولی تھین بیگوں میں چھپائی گئی 211.812 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US