پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا

image

پرتگال نے آرمینیا کو 9-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔ یہ فتح پرتگال کے لیے خاص طور پر اہم تھی کیونکہ اس میچ میں ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو معطل تھے اور میدان میں موجود نہیں تھے۔

پرتگال کی جانب سے برونو فرنینڈس اور جواو نیویس نے ہیٹ ٹرک اسکور کرکے ٹیم کو گروپ ایف میں پہلے نمبر پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیم نے جمعرات کو آئرلینڈ کے خلاف 0-2 کی شکست بھی کھائی تھی جس میں رونالڈو کو ریڈ کارڈ ملنے پر اگلے میچ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

میچ کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ 2026 میں پہنچ گئے! چلو پرتگال!"

یہ پرتگال کی 9 ویں اور مسلسل 7 ویں مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی کامیابی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا، جس میں کل 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US