بھارتی کھلاڑیوں کو مصافحہ کے لیے اندھا ہونا پڑے گا؟ خواتین کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ثابت کردیا

image

بھارت کے کھلاڑیوں نے اتوار کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں اپنے بڑوں کی غیر اخلاقی روایات جاری رکھتے ہوئے پاکستان شاہین کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔

ہاتھ نہ ملانے کا ڈرامہ بھارت نے ستمبر میں یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران شروع کیا تھا اور دیکھا دیکھی دوسرے کھیلوں میں بھی بھارت کے کھلاڑی یہی غیر اخلاقی حرکت دہرا رہے ہیں یہاں تک کہ آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے یہی حرکت کی ہے۔

تاہم بصارت سے محروم بھارت کی خواتین ٹیم نے ایک نئی مثال رکھی جب انہوں نے پاکستان کی خواتین ٹیم سے سری لنکا میں ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہاتھ بھی ملایا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو اچھے کھیل پر شاباش بھی دی۔

اتوار کے دن ہی ہونے والے بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی لیکن میچ کے بعد ان کے کھلاڑیوں نے آکر نا صرف پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا بلکہ ان کے اچھے کھیل پر ان کی تعریف بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US