پاکستانی ٹیم کی بہتر کارکردگی پر ہیڈ کوچ نہال، کھلاڑیوں کی تعریف

image

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سری لنکا کو ایک خطرناک ٹیم قرار دیتے ہوئے حالیہ ون ڈے سیریز میں جیت کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں اپنی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ سری لنکا جیسی ٹیم کے خلاف تین صفر سے جیتنا ایک اہم سنگ میل ہے۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ جیت سے زیادہ ہم کو اس چیز کی خوشی ہے کہ اس سیریز میں کچھ کھلاڑیوں کی طرف سے نمایاں کارکردگی دیکھنے کو ملی جس میں دو سینچریاں بھی شامل ہیں اور محمد رضوان کا اپنا 100 انٹرنیشنلز کھیلنا شامل ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیم کے بالرز کی بھی تعریف کی اور کہا جس طرح انہوں نے تینوں میچز میں پریشر کے اندر پرفارمنس دی اس نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ اب توجہ ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی ٹورنامنٹ ہوگئی ہے مگر وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ جب کھلاڑی اس طرح سے پرفارم کرتے ہیں اور میچز جیتتے ہیں اس سے ان کو کوچنگ میں مزہ بھی آتا ہے اور اس میں بہتری لانے کی بھی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیسن کو کرکٹ بورڈ نے مئی میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیمز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا اور ان کی کوچنگ میں پاکستان نے گھر پر بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہرایا اور اب ساؤتھ افریقہ اور سری لنکا کو بھی ہرایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US