شاید تم ڈاکٹر نبیحہ کی خوبصورتی سے جل رہی ہو۔۔ روبی انعم نے مشی خان کو شادی نہ ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے کیا کچھ سنا دیا؟

image

"ہم یہاں سوشل میڈیا پر کئی طرح کی سرگرمیاں کرتے ہیں، کبھی کسی کی ہنسی مذاق میں نقل اُتار دیتے ہیں، کبھی گپ شپ کر لیتے ہیں، لیکن چند خواتین اس پلیٹ فارم کو غلط انداز میں استعمال کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر نبیہا کی شادی ہوئی، رخصتی ہوئی، وہ اپنے گھر گئیں اور شادی کے بعد کے معمولات میں مصروف تھیں۔ لیکن شادی کے چند گھنٹے بعد صبح چھ بجے ایک خاتون نے ان کے خلاف ویڈیو اپ لوڈ کر دی، جس میں ان پر جعلی زیورات پہننے یا جھوٹ بولنے کے الزامات لگا دیے گئے۔ یہ سب بہت جلدی تھا۔ آپ میری پرانی ویڈیوز دیکھ لیں، میں نے کئی بار کہا ہے کہ میں ستر تولے سونا پہنتی ہوں اور یہ سب میں نے کئی سال پہلے خریدا تھا، جب سونا دس ہزار کا تھا۔ اگر کوئی غریب ہے تو ہم کیا کریں؟ ہو سکتا ہے دلہے کی والدہ نے نبیہا کے زیورات اپنے پاس رکھے ہوں۔ اور اگر زیورات نقلی بھی ہوں تو بھی اس کی خوشی خراب نہ کریں۔ وہ خوش ہے اسے خوش رہنے دیں۔ اس کا دل مت دکھائیں۔ آپ کی شادی نہیں ہوئی تو اس کی خوشی میں رکاوٹ کیوں بن رہی ہیں؟ میں یہ نہیں کہتی کہ آپ کے پاس رشتے نہیں آئے آپ کو اچھے رشتے ملے تھے۔ وہ ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اصل بات یہ نہیں کہ زیورات اصلی ہیں یا نقلی۔ اصل بات یہ ہے کہ اس کی شادی سچی ہے، اس کا شوہر اسے چاہتا ہے اور اچھا انسان ہے، اس کا نکاح حقیقت ہے۔ شاید مشی خان کو اس کی شہرت، خوبصورتی اور کامیابی کھٹک رہی ہو۔ مشی خان ایک باعزت فوجی پس منظر رکھتی ہیں، انہوں نے ایئر ہوسٹس سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کی تعلیم بھی اچھی ہے۔ میری سب بہنوں سے گزارش ہے کہ کسی کی خوشی کو مت چرائیں, اسے جینے دیں۔"

رُوبی انعم کی تازہ گفتگو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ڈرامے بازیان کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے مشی خان پر کھل کر تنقید کی اور ڈاکٹر نبیہا علی خان کی حمایت میں کھڑی ہو گئیں۔ رُوبی کا موقف تھا کہ نبیہا کی شادی کو نشانہ بنانا صرف حسد کا اظہار ہے، ورنہ شادی کے چند گھنٹوں بعد کسی کی شخصیت یا زیورات پر انگلی اٹھانا کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔

ان کے مطابق نبیہا کے زیورات کی اصلیت بحث کا موضوع ہی نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ شادی، رشتہ اور عزت سب سے بڑھ کر ہیں۔ انہوں نے واضح کہا کہ زندگی کے اہم لمحوں میں کسی کی خوشی چھین لینا غلط ہے، چاہے وہ مشہور ہو یا عام انسان۔ رُوبی انعم نے یہ بھی بتا دیا کہ مشی خان کا پس منظر، تعلیم اور شہرت اپنی جگہ، مگر کسی دوسرے کی زندگی میں مداخلت کرنے کا حق کسی کے پاس نہیں۔

یہ ساری گفتگو اُس وقت سامنے آئی جب مشی خان نے ڈاکٹر نبیہا علی خان پر ان کے شادی والے دن الزامات لگائے، جن پر رُوبی انعم نے نہ صرف اعتراض اٹھایا بلکہ سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے خاص لمحات کو توڑنا صرف کم ظرفی کی نشانی ہے۔

رُوبی کی یہ گفتگو اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ مشی خان کی طرف سے کوئی ردعمل آتا ہے یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US