کھلاڑیوں کو اکسانے کا الزام، سری لنکن کپتان چارتھ اسالنکا کو تادیبی کارروائی کا سامنا

image

سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا کو تادیبی کارروائی کا سامنا ہے اور ان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی بھی جاسکتی ہے۔

سری لنکا کے نامور صحافی ریکس لیمن ٹائم clementine نے آج انکشاف کیا ہے کہ چارتھ اسالنکا نے ہی پاکستان راولپنڈی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد سری لنکن ٹیم میں مہم چلائی تھی کہ کھلاڑیوں کو واپس وطن جانا چاہیے۔

صحافی نے لکھا ہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں بلاسٹ کے بعد چارتھ اسالنکا نے دوسرے کھلاڑیوں کو وطن واپس جانے کے لیے اکسانا شروع کیا لیکن سری لنکن کرکٹ بورڈ اور حکومت نے بیچ میں پڑتے ہوئے ہدایت جاری کردی کہ ٹیم پاکستان میں ہی ٹور مکمل کر کے واپس آئے گی۔

چارتھ اسالنکا جو اب سری لنکا واپس جا چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں حصہ نہیں لے رہے اور ان کی جگہ dasun شنکا کو کپتانی دی گئی ہے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سامنے پیش ہوں گے اور پھر فیصلہ ہوگا کہ کیا ان پہ تادیبی کارروائی کی جائے اور کپتان برقرار رکھا جائے یا نہیں۔

سری لنکن مینجمنٹ نے بتایا کہ چارتھ اسالنکا طبیعت خراب ہونے کے باعث واپس سری لنکا چلے گئے ہیں لیکن اب clementine اصل کہانی سب کے سامنے لے آئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US