پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست

image

پاکستان نے بڑی مشکل سے زمبابوے کو تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

فتح میں فخر زمان، عثمان خان اور محمد نواز نے کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 148 کا ٹارگٹ 19.2 اوورز میں مکمل کیا اور ایک وقت میں لگ رہا تھا کہ شاید زمبابوے کی ٹیم اب سیٹ کر دیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں آج بابر اعظم کے چاہنے والوں کو مایوسی ہوئی جب وہ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگیا، ایک وقت میں پاکستان کا اسکور 54 تھا اور چار وکٹیں گری ہوئی تھی لیکن پھر فخر جنہوں نے آج پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی 44 رنز کیے اور عثمان خان، محمد نواز نے باالترتیب 37 اور 21 ناٹ آؤٹ کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے زمبابوے کو بیٹنگ کرائی اور ان کے دونوں اوپنرز برائن بینٹ 49 اور Tadiwanashe Marumani 30 تیزی سے بنا ڈالے اور ایک وقت میں زمبابوے کی صرف 91 رنز پر ایک وکٹ گری تھی۔ بعد میں صرف کپتان سکندر رضا پاکستانی اسپنرز کا سامنا کر پائے اور 34 ناٹ آؤٹ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US