معروف ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیہہ علی خان جو مردوں کے حقوق کے حوالے سے اپنے متنازع بیانات کے لیے مشہور ہیں حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے نکاح کے بعد خبروں کی زینت بن گئیں۔ نکاح مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا جو کئی وجوہات کی بنا پر تنازع کا شکار رہا۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے خود کو تحقیقی صحافی اور ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھنے والا ظاہر کیا۔ تاہم بعد ازاں صحافی بشریٰ شکیل کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں حارث پر لوگوں کو دھوکا دینے کے الزامات عائد کیے گئے۔ ویڈیو میں حارث نے غصے میں آکر دعویٰ کیا کہ وہ وائی ایم اے کے سربراہ ہیں اور وکیل رانا انتظار حسین کے بھتیجے ہیں۔
اس کے بعد ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک صحافی نے رانا انتظار سے حارث کھوکھر کے خاندانی تعلقات کے بارے میں پوچھا۔ رانا انتظار نے واضح طور پر کہا کہ وہ حارث سے کسی قسم کے رشتہ میں نہیں ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے حارث کھوکھر کے دعووں پر سوال اٹھانا شروع کر دیا۔
انٹرنیٹ صارفین ڈاکٹر نبیہہ اور ان کے شوہر کے بارے میں شدید شکوک کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا دونوں ایک جیسے ہیں، ایک نے جعلی گھر ظاہر کیا دوسرا جعلی چچا بتایا۔
ایک اور صارف نے کہا نبیہہ کی ڈگریاں بھی چیک کرنی چاہیے، وہ ڈاکٹر بھی نہیں ہیں۔ کئی صارفین نے دونوں کو جھوٹا قرار دیا اور سوال کیا کہ کیا یہ جوڑا سچائی سے کتنے دور ہے۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور نبیہہ علی خان اور حارث کھوکھر کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔